دوراہا ( مانٹرینگ ڈیسک) بھارتی فوج نے اپنے ایک حاضر سروس کرنل اور ان کے بیٹے کی انڈین پنجاب پولیس کے بعض اہلکاروں کے ذریعے مبینہ طور پر ...
بھارتی فوج نے اپنے ایک حاضر سروس کرنل اور ان کے بیٹے کی انڈین پنجاب پولیس کے بعض اہلکاروں کے ذریعے مبینہ طور پر پٹائی کے معاملے کی غیر جانبدارانہ اور منصفانہ تفتیش کا مطالبہ کیا ہے۔ مزکورہ واقعہ بھارتی ریاست پنجاب میں 13 مارچ کو پیش آیا۔تفصیلات کے مطابق
مقامی پولیس نے ابتدائی
طورپر متاثرہ کرنل کی ایف آئی آر بھی درج نہیں کی شاہد اسی لیے یہ معاملہ
ہائی کورٹ تک پہنچ گیا ہے۔بی بی سی اردو کے
مطابق پولیس کے محکمہ اور فوج کے درمیان یہ معاملہ طول پکڑ گیا ہے۔صورتحال
کی نزاکت کو دیکھتے ہوئے ویسٹرن کمانڈ ہیڈ کوارٹرز کے اعلیٰ افسر لیفٹیننٹ جنرل
موہت وادھوا اور پنجاب پولیس کے سربراہ گورو یادو نے منگل کے روز چنڈی گڑھ میں ایک
مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔
دونوں
افسران نے واقعہ کو ’افسوسناک انہونا
واقعہ‘ قرار دیا۔اس موقع پر لیفٹیننٹ موہت وادھوا نے کہا کہ کرنل پشپیندر سنگھ
باتھ اور ان کے بیٹے پر حملہ کرنے کے قصورواروں کو سزا دینے کے لیے غیر جانبدار
اور منصفانہ تفتیش کرائی جائے
کوئی تبصرے نہیں