یتیم بچوں کی کفالت اور انکی بہترین پرورش ہماری اجتماعی زمہ داری ہے (ناظمہ صوبہ پنجاب شمالی ثمینہ احسان) راولپنڈی (لیڈی رپورٹر) ایک اسلامی ...
یتیم بچوں کی کفالت اور انکی بہترین پرورش ہماری اجتماعی زمہ داری ہے
(ناظمہ صوبہ پنجاب شمالی ثمینہ احسان)
راولپنڈی (لیڈی رپورٹر) ایک اسلامی فلاحی ریاست کا تقاضا ہےکہ معاشرے کے تمام یتیم بچوں کو وہی شفقت٫محبت٫اور سہولیات فراہم کی جائیں جو ایک عام بچے کو میسر ہوتی ہیں. ان خیالات کا اظہار حلقہ خواتین جماعت اسلامی صوبہ پنجاب شمالی کی ناظمہ ثمینہ احسان نے یوم یتامیٰ کے موقع پر اپنے ایک بیان میں کیا ان نے مزید کہا کہ الحمدللہ، جماعت اسلامی پاکستان ہمیشہ سے معاشرے کے پسے ہوئے طبقات کی فلاح و بہبود کے لیے کوشاں رہی ہے۔ آج یومِ یتامیٰ کے موقع پر ہم ایک بار پھر اس عزم کا اعادہ کرتے ہیں کہ یتیم بچوں کی کفالت، تعلیم، اور بہتر مستقبل کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔ یتیم بچے ہماری اجتماعی ذمہ داری ہیں، اور اسلام نے ان کی کفالت پر خصوصی زور دیا ہے۔ نبی کریم ﷺ نے یتیم کے سر پر شفقت کا ہاتھ رکھنے کو جنت میں اپنی قربت کی علامت قرار دیا۔ جماعت اسلامی اور الخدمت فاؤنڈیشن ملک بھر میں یتیم بچوں کی کفالت اور فلاح کے لیے مختلف منصوبے چلا رہی ہیں، جن میں آغوش ہومز، تعلیمی وظائف اور دیگر فلاحی سرگرمیاں شامل ہیں اور یتیم بچوں کو ایک محفوظ اور روشن مستقبل فراہم کرنے میں اپنا کردار ادا کررہی ہے۔ حکومت سے بھی مطالبہ ہے کہ یتیم بچوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے موثر پالیسی بنا کر فلاحی اداروں کے ساتھ تعاون کو یقینی بنائے۔ جماعت اسلامی حلقہ خواتین یتیم بچوں کی کفالت اور ان کے بہتر مستقبل کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔ عوام سے اپیل ہے کہ وہ اس کار خیر میں بھرپور تعاون کریں ۔اللہ تعالیٰ ہمیں اس عظیم فریضے کو ادا کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔#
کوئی تبصرے نہیں