ملت ایکیسپریس میں پولیس اہلکار کے تشدد کا نشانہ بنے والی خاتون کے قتل کا معمہ حل نہ ہوسکا، ترجمان ریلوے پولیس کے مطابق مریم بی بی کراچی س...
ملت ایکیسپریس میں پولیس اہلکار کے تشدد کا نشانہ بنے والی خاتون کے قتل کا معمہ حل نہ ہوسکا، ترجمان ریلوے پولیس کے مطابق مریم بی بی کراچی سے فیصل آباد جا رہی تھی دوران سفر بعقول ترجمان ریلوے پولیس کے اس نے مسافروں کا سامان بکھیرنا شروع کیا تو ریلوے اہلکار نےا س پر تشدد کیا اوراسے دوسرے ڈبے میں شفٹ کردیا ، دوسری جانب خاتون کے ساتھ سفر کرنے والے اس کے بھتیجے حماد کے مطابق پھوپھو اونچی آواز میں ورد کررہی تھیں کہ اہلکار نے اس پر ان کو مار ا اور پھوپھو کو ساتھ لے گیا جبکہ ہمیں اگلے اسٹیشن پر اتار دیا ، خاتون کے بھائی افضل کا کہنا تھا کہ ہمیں بتایا گیا کہ میری بہن ٹرین سے گر گی تھی ہم نے بھی یہ حادثاتی موت سمجھ کر ان کی تدفین کردی تھی مگر وڈیو وائرل ہونے کے بعد معلوم ہوا کہ ان پر پولیس اہلکار نے تشدد کیا ہے ، اس کا کہنا تھا کہ ہم نے پولیس پر قتل کا مقدمہ درج کرنے کی درخواست دی مگر کوئی کاروائی نہیں ہوئی
کوئی تبصرے نہیں