وزیر اعلی بلوچستان نے دو ہزار استائذہ کو غیرحاضر رہنے کی بنا پر ملازمت سے برخاست کردیا ، ایک ماہ سے غیر حاضر رہنے والے ٹیچزر کی برطرفی کے ...
وزیر اعلی بلوچستان نے دو ہزار استائذہ کو غیرحاضر رہنے کی بنا پر ملازمت سے برخاست کردیا ، ایک ماہ سے غیر حاضر رہنے والے ٹیچزر کی برطرفی کے احکامات جاری کرتےہوئے سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ محکمہ تعلیم میں کوئی سفارش یا میرٹ کی پامالی کو برداشت نہیں کیا جاسکتا ، وزیر اعلی بلوچستان کا کہنا تھا کہ اگر کوئی ٹیچر غیر حاضر پایا گیا تو سیکرٹری تعلیم کے خلاف کاروائی ہوگی ، وزیر اعلی بلوچستان کا مذید کہنا تھا کہ بلوچستان میں ایک بچہ کی تعلیم پر 5ہزار625 روپے خرچ آتا ہے لہذا قوم کا پیسہ ضائع نہیں کیا جاسکتا
کوئی تبصرے نہیں