ملک میں رواں سال یعنی 2023 میں خودکش حملوں کی تعداد 29 رہی جو 2014 کے بعد کسی بھی سال میں سب سے زیادہ ہے ، غیر ملکی نشریاتی ادارے العربیہ...
ملک میں رواں سال یعنی 2023 میں خودکش حملوں کی تعداد 29 رہی جو 2014 کے بعد کسی بھی سال میں سب سے زیادہ ہے ، غیر ملکی نشریاتی ادارے العربیہ اردو کے مطابق ان حملوں کے مطابق ان خودکش حملوں میں جان بحق ہونے والے افراد کی تعداد 329 رہی ، رپورٹ کے مطابق پاکستان میں نومبر 2022 سے خودکش حملے ایک بار پھر شروع ہوگے ، دہشت گردوں کی زیادہ تر کاروائیاں خبیر پختوانخواہ میں ہوئیں ، دہشت گردی کی ان کاروائیوں میں خاص بات یہ بھی رہی کہ اس میں سیکورٹی فورسز کو ہی نشانہ بنایا گیا ، مذکورہ واقعات میں شہید ہونے والے سیکورٹی اہکاروں کا تناسب 48 فیصد جبکہ زخمی ہونے والے سیکورٹی اہلکاروں کا تناسب 58 فیصد رہا ،
کوئی تبصرے نہیں