ملک میں تعلیمی صورت حال مخدوش ترین ہوچکی ، صورت حال کی سنگینی کا اندازہ یوں لگایا جاسکتا ہے کہ خیبر پختونخوا کی 12 جامعات 8 ماہ سے مستقل...
ملک میں تعلیمی صورت حال مخدوش ترین ہوچکی ، صورت حال کی سنگینی کا اندازہ یوں لگایا جاسکتا ہے کہ خیبر پختونخوا کی 12 جامعات 8 ماہ سے مستقل وائس چانسلرز (وی سیز) سے محروم ہیں۔ بتایا جارہا ہے کہ صوبے کی جامعات میں وائس چانسلرز کی عدم تقرری کے باعث مالی اور انتظامی امور متاثر ہورہے ہیں۔مذید یہ کہ خیبر پختونخوا کی جامعات میں اسی وجہ سے تنخواہوں اور دیگر کاموں کے فنڈز کے حصول میں بھی مشکلات حائل ہیں۔ فکرمندی کا مقام یہ ہے کہ صوبے میں موجود ان 12 جامعات میں کئی ماہ سے وائس چانسلرز کی تقرری بھی نہیں ہوسکی ہے ۔یاد رہے کہ مذکورہ جامعات میں وائس چانسلرز کی مدت ملازمت مارچ 2023ء کو ختم ہوئی تھی جبکہ دسمبر میں مزید 13 جامعات کے وائس چانسلرز کی مدت ملازمت ختم ہوجائے گی۔ ادھر سیکریٹری خیبر پختونخوا کے مطابق صوبائی نگراں حکومت گورنر کے کہنے پر 2 دفعہ منعقدہ انٹرویوز منسوخ کرچکی ہے
کوئی تبصرے نہیں