فٹ بال اور گالف میں سرمایہ کاری کے سلسلے کے بعد سعودی عرب نے بین الاقوامی کرکٹ کے سب سے زیادہ منافع بخش ایونٹ انڈین پریمیئر لیگ میں اربوں ڈ...
فٹ بال اور گالف میں سرمایہ کاری کے سلسلے کے بعد سعودی عرب نے بین الاقوامی کرکٹ کے سب سے زیادہ منافع بخش ایونٹ انڈین پریمیئر لیگ میں اربوں ڈالر کے حصص خریدنے میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔مذکورہ معاملے سے واقف لوگوں نے بتایا کہ ولی عہد محمد بن سلمان کے مشیروں نے آئی پی ایل کو 30 بلین ڈالر کی ایک ہولڈنگ کمپنی میں منتقل کرنے کے بارے میں بھارتی حکومت کے عہدیداروں کی رائے طلب کرنے کی کوشش کی ہے، بتایا گیا ہے کہ سعودی عرب اس میں اہم حصہ لے گا۔ حکام کے مطابق یہ معلومات عام نہیں ہیں اس لیے لوگوں نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر کہا کہ یہ بات چیت اس وقت ہوئی تھی جب محمد بن سلمان نے ستمبر میں بھارت کا دورہ کیا تھا۔حکام کے مطابق اُس وقت زیرِ بحث منصوبوں کے تحت مملکت نے لیگ میں 5 بلین ڈالر تک کی سرمایہ کاری کرنے اور انگلش پریمیئر لیگ یا یورپی چیمپئنز لیگ کی طرح دیگر ممالک میں توسیع کی قیادت کرنے میں مدد کی تجویز پیش کی
کوئی تبصرے نہیں