قومی ادارہ صحت کے مطابق انفلوئنزا وائرس کے بارے ہنگامی ہدایت نامہ تیار کر لیا گیا ہے ، جس ک مطابق بروقت اقدامات نہ کرنے پر انفلوئنزا وبائی...
قومی ادارہ صحت کے مطابق انفلوئنزا وائرس کے بارے ہنگامی ہدایت نامہ تیار کر لیا گیا ہے ، جس ک مطابق بروقت اقدامات نہ کرنے پر انفلوئنزا وبائی صورتحال اختیار کر سکتا ہے۔ اہم یہ ہے کہ قومی ادارہ صحت نے موسمی انفلوئنزا سے متعلق خطرے کی گھنٹی بجا دی، قومی ادارہ صحت نے کہا کہ انفلوئنزا سے بچوں، معمر افراد کی اموات رپورٹ ہوتی ہیں اور معمولی علامات سے شروع ہونے والا انفلوئنزا شدت اختیار کر سکتا ہے، بچے، بزرگ، حاملہ خواتین سمیت شوگر،عارضہ قلب کے مریض، فربہ افراد موسمی انفلوئنزا کا آسان شکار ہیں۔ یہ بھی کہا گیا ہے کہ محکمہ صحت، ادارے انفلوئنزا پر قابو کیلئے پیشگی اقدامات کریں، بروقت اقدامات نہ کرنے پر انفلوئنزا وبائی صورتحال اختیار کر سکتا ہے، مذید یہ کہ بروقت اقدامات کر کے انفلوئنزا کی وبائی صورتحال سے بچائو ممکن ہے۔ اس ضمن میں احتیاطی تدابیر یہ ہیں کہ زکام، بخار کا شکار اور بیمار افراد دیگر سے میل جول میں احتیاط برتیں، بیمار افراد سے ملنے کے بعد ہاتھ، منہ، آنکھوں کو مت چھوئیں اور بیمار افراد سے ملاقات کے بعد ہاتھ صابن سے دھوئیں، بیمار افراد کھانستے، چھینکتے وقت ناک، منہ ڈھانپیں ماہرین کے مطابق میل جول میں احتیاط سے انفلوئنزا کا پھیلاؤ روکنا ممکن ہے۔
کوئی تبصرے نہیں