ملک میں جمہوریت کے تسلسل کو برقرار رکھنے میں ایک اور اہم پیش رفت ، صدر مملکت عارف علوی اور الیکشن کمیشن نے 8 فروری 2024 کو عام انتخابات کرا...
ملک میں جمہوریت کے تسلسل کو برقرار رکھنے میں ایک اور اہم پیش رفت ، صدر مملکت عارف علوی اور الیکشن کمیشن نے 8 فروری 2024 کو عام انتخابات کرانے کی تاریخ پر اتفاق کر لیا،اس ضمن میں اہم پیش رفت یہ ہوئی کہ الیکشن کمیشن نے صدر مملکت سے مشاورت کے بعد الیکشن کی تاریخ پر اتفاق کرنے کا اعلامیہ جاری کر دیا جس کے مطابق چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں وفد نے صدر سے ملاقات کی اور متفقہ طور پر فیصلہ ہوا کہ الیکشن 8 فروری 2024 کو ہوں گے۔ یاد رہے کہ یہ اہم کامصدر اور الیکشن کمیشن وفد کا مشاورتی عمل سپریم کورٹ کی ہدایت پر ہوا۔ عام انتخابات کی متفقہ تاریخ سے متعلق کل سپریم کورٹ کو آگاہ کیا جائےگا۔یاد رہے سپریم کورٹ نے انتخابات کی تاریخ دینےسےقبل صدرمملکت سےمشاورت نہ کرنے پراظہاربرہمی کیا اور وکیل الیکشن کمیشن کو حکم دیا صدرمملکت سے آج ہی رابطہ کریں اور کل تک سپریم کورٹ کو فیصلے سے آگاہ کیا جائے تاہم حتمی تاریخ کا اعلان سپریم کورٹ سے ہوگا۔ اس ضمن میں سپریم کورٹ کے چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ انتخابات کی جو بھی تاریخ رکھی جائے اس پرسب کے دستخط ہوں اوراس تاریخ میں کسی قسم کی توسیع نہیں ہوگی، عدالت عظمی نے یہ بھی قراردیا تھا کہ جو تاریخ دی جائےاس پرعملدرآمد کرنا ہوگا۔ صدراورالیکشن کمیشن کےاختیارات نہیں لے رہے۔ دوران سماعت چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے ریمارکیس دیتے ہوئے یہ بھی کہا تھا کہ کہ چاہتے ہیں ادارے ترقی کریں، پارلیمنٹ اپنا کام کرے اور صدراپنا کام کریں، ہرکسی کو اپنا کام خود کرنا ہوگا، ہم دوسروں کاکام نہیں کریں گے۔
کوئی تبصرے نہیں