غزہ پر وحشیانہ بمباری کے باعث ترکیہ نے بھی اسرائیل سے اپنا سفیر واپس بلا لیا۔ترک وزارت خارجہ کے مطابق ترک سفیر کو مشاورت کے لیے واپس بلایا...
غزہ پر وحشیانہ بمباری کے باعث ترکیہ نے بھی اسرائیل سے اپنا سفیر واپس بلا لیا۔ترک وزارت خارجہ کے مطابق ترک سفیر کو مشاورت کے لیے واپس بلایا گیا ہے۔وزارت خارجہ نے کہا کہ سفیر کو غزہ میں اسرائیلی حملوں اور انسانی صورتحال پر واپس بلایا گیا ہے۔ادھر غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق اسرائیل کا سفیر بھی سیکیورٹی وجوہات کی وجہ سے ترکیہ سے پچھلے ماہ واپس جا چکا ہے۔قبل ازیں اردن اور بحرین بھی اسرائیل سے اپنے سفیروں کو واپس بلا چکے ہیں
کوئی تبصرے نہیں