بحرین نے اسرائیل کی فلسطینوں کے خلاف جاری بربریت پر عملی احتجاج کرتے ہوئے اپنا سفیر واپس بلاتے ہوئے اقتصادی تعلقات بھی معطل کردیے، بحرین ...
بحرین نے اسرائیل کی فلسطینوں کے خلاف جاری بربریت پر عملی احتجاج کرتے ہوئے اپنا سفیر واپس بلاتے ہوئے اقتصادی تعلقات بھی معطل کردیے، بحرین کے مطابق یہ اقدام فلسطینی کاز کے لیے اقدام اٹھایاگیا، بحرین نے اپنے ملک سے اسرائیلی سفیر کو نکل جانے کا بھی حکم دیا ہے۔بحرین کی پارلیمان کی ویب سائٹ پر جاری بیان کے مطابق عرب ملک نے اسرائیل سے اپنا سفیر واپس طلب کرتے ہوئے اس کے ساتھ اقتصادی تعلقات بھی معطل کر دیے ہیں۔ایوان نمائندگان نے تصدیق کی ہے ہ اسرائیلی سفیر کو بحرین سے جانے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ اسرائیل میں موجود بحرین کے سفیر کو واپس بلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ صیہونی ریاست کے ساتھ اقتصادی تعلقات بھی معطل کر دیے گئے ۔یاد رہے کہ 2020 میں بحرین نے اسرائیل کے ساتھ ابراہم ا
یکارڈ کے تحت رسمی تعلقات قائم کیے تھے
کوئی تبصرے نہیں