پاکستان تحریک انصاف کے رہنما مونس الہٰی نے کہا ہے کہ نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی پنجاب کے سرکاری اسکولوں کی عمارتیں ذاتی جائیداد سمجھ ...
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما مونس الہٰی نے کہا ہے کہ نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی پنجاب کے سرکاری اسکولوں کی عمارتیں ذاتی جائیداد سمجھ کر بانٹ رہے ہیں۔سوشل میڈیا پر جاری بیان میں پی ٹئ آئی کے سنئیر رہنما مونس الہٰی نے کہا کہ انتہائی قیمتی عمارات اور سہولیات من پسند نجی اداروں کو دی جارہی ہیں جو تشویشناک ہے۔مونس الہٰی نے مذید کہا کہ آئین اور قانون نگران حکومت کو ایسے کاموں کی اجازت نہیں دیتا ہے، ان کا کہنا تھا کہ ناجائز تعلیمی نجکاری کے نتیجے میں فیسوں میں بھاری اضافہ ہوگا
کوئی تبصرے نہیں