پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما فرخ حبیب نے بھی پی ٹی آئی چھوڈ کر نو مئی کے واقعات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے استحکام پارٹی میں شمولی...
پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما فرخ حبیب نے بھی پی ٹی آئی چھوڈ کر نو مئی کے واقعات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے استحکام پارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا،واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے سنئیر رہنما فرخ حبیب نو مئی کے واقعات کے بعد سے روپوش تھے ، دوسری جانب تحریک انصاف نے گذشتہ ماہ 28 ستمبر کو دعویٰ کیا تھا کہ فرخ حبیب کو بلوچستان کے شہر گوادر سے گرفتار کیا جاچکا ہے ، ان کی مبینہ گرفتاری کے بعد ان کے بھائی نے لاہور ہائیکورٹ میں ان کی بازیابی کے لیے درخواست بھی دائر کی تھی۔ پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب نے اپنی سیاست کا آغاز پنجاب یونیورسٹی سے بطور طالبعلم رہنما کیا، عمران خان کے قریب سمجھے جانے والے فرح حبیب انصاف سٹوڈنٹ فیڈریشن کے بانی اراکین میں سے تھے۔ لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ’میں نے گذشتہ کئی ماہ سے اپنی فیملی سے رابطہ منقطع کیا ہوا تھا۔ نو مئی کا واقعہ افسوسناک تھا جس کے بعد ہم قانون کا سامنا کرنے سے بھاگ رہے تھے۔‘
فرح حبیب نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ’گذشتہ پانچ ماہ کے دوران میں یہ سوچتا رہا کہ جو سیاست ہم کر رہے ہیں کیا اسی سیاست کے لیے میں نے 2008 میں پنجاب یونیورسٹی میں اپنی سٹوڈنٹ سیاست کا آغاز کیا تھا۔ ان کے بعقول ہم تو حقیقی معنوں میں پاکستان کو قائد اعظم کا پاکستان بنانا چاہتے تھے، مگر ہم اس سے دور ہٹے، انھوں نے عمران خان کا نام لیے بغیر کہا کہ ’آپ کو قانونی طریقے سے حکومت سے ہٹایا گیا تو آپ کو بھی دوبارہ حکومت میں آنے کے لیے آئینی طریقے سے جدوجہد کرنی چاہیے تھی۔،‘
کوئی تبصرے نہیں