اسرائیل کی جانب سے فلسطینوں کے خلاف ظلم وبربریت کا سلسلہ جاری وساری ہے ، تازہ کاروائی میں اسرائیل کی جانب سے غزہ کے جبالیا کیمپ پر وحشیان...
اسرائیل کی جانب سے فلسطینوں کے خلاف ظلم وبربریت کا سلسلہ جاری وساری ہے ، تازہ کاروائی میں اسرائیل کی جانب سے غزہ کے جبالیا کیمپ پر وحشیانہ بمباری کے نتیجے میں 120 سے زائد فلسطینی شہید اور 180 سے زائد زخمی ہوگئے، شہادتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔عرب میڈیا نے بتایا ہے کہ اسرائیلی فوج نے جبالیا کیمپ پر اسرائیلی فوج نے 6 بم گرائے۔ادھر اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ جبالیا کیمپ کے زخمی اسپتال لائے جا رہے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ جبالیا کیمپ کی عمارتوں میں سیکڑوں فلسطینی شہری رہائش پذیر تھے، ادھر اقوام متحدہ اور مسلم ممالک غزہ پر اسرائیل کی وحشیانہ بمباری رکوانے میں بدستور ناکام ہیں۔ صورت حال کچھ یوں ہے کہ غزہ کے محصور اور مظلم فلسطینیوں کو پر اسرائیل کی بمباری مسلسل 24 ویں رو بھی جاری ۔ غزہ پر 7 اکتوبر سے جاری وحشیانہ بمباری میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 8 ہزار 525 ہوچکی ہے
کوئی تبصرے نہیں