گلگت اور اسکردو میں پھنسے سیاحوں کو نکالنے کے لیے قومی ایئر لائن (پی آئی اے) کی 6 پروازیں بحال ہو گئی ہیں، حکام کے مطابق قومی ائر لائن کی...
گلگت اور اسکردو میں پھنسے سیاحوں کو نکالنے کے لیے قومی ایئر لائن (پی آئی اے) کی 6 پروازیں بحال ہو گئی ہیں، حکام کے مطابق قومی ائر لائن کی فلائٹ شیڈول کے مطابق پروازیں پی کے 601 اور 605 مقرر وقت پر گلگت روانہ ہوں گی۔ یاد رہے کہ اسلام آباد سے اسکردو کی پرواز پی کے 451 اور پی کے 452 بھی آپریٹ ہو رہی ہیں جبکہ گلگت سے اسلام آباد کی 2 پروازیں پی کے 602 اور پی کے 606 بھی شیڈول پر ہیں۔ واضح رہے کہ پی آئی اے میں ہنگامی صورتِ حال کی وجہ سے کئی روز سے پروازیں منسوخ تھیں، منسوخی کی وجہ سے سیکڑوں ملکی، غیرملکی سیاہ اسکردو اور گلگت میں پھنسے ہوئے ہیں۔
کوئی تبصرے نہیں