Page Nav

HIDE

تازہ ترین خبر:

latest

کرکٹرعبداللہ شفیق گلوکار بھی ہیں

    ورلڈ کپ 10 اکتوبر کو بھارت کے شہر حیدر آباد دکن میں سری لنکا کے خلاف شاندار سنچری کرنے والے پاکستانی اوپنر عبداللہ شفیق گانے کے بھی شوق...

 



کرکٹرعبداللہ شفیق گلوکار بھی ہیں

  ورلڈ کپ 10 اکتوبر کو بھارت کے شہر حیدر آباد دکن میں سری لنکا کے خلاف شاندار سنچری کرنے والے پاکستانی اوپنر عبداللہ شفیق گانے کے بھی شوقین ہیں، یہ انکشاف یوں ہوا کہ  چند سال قبل سریلی آواز میں ریکارڈ کی گئی ان کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں جسے بڑی تعداد میں شائقین پسند کررہے ییں۔ قومی ٹیم کے بلے باز عبداللہ شفیق نے سری لنکا کے خلاف ورلڈ کپ کے اپنے ڈیبیو میچ میں سنچری بناکر بہترین پہلا تاثر قائم کرنے کی اپنی عادت برقرار رکھی تھی ، مذید یہ کہ وہ  ورلڈ کپ ڈیبیو پر سنچری بنانے والے پہلے پاکستانی بلے باز بھی بن گئے ہیں۔عبداللہ  شفیق  فخر زمان کی جگہ ٹیم میں شامل کیے گئے جنھوں  نے موقع غنیمت جانتے ہوئے مشکل وقت میں مرد بحران  کا  کیا ، عبداللہ شفیق نے  103 گیندوں پر 113 رنز کی فتح گر اننگز تراش کر پاکستان کو فتح سے ہمکنار کرا دیا تھا۔

تاہم عبداللہ شفیق کی شخصیت کا دوسرا رخ یہ بھی ہے  کہ وہ صرف بہترین بلے باز ہی نہیں بلکہ آج کل وہ اپنی سریلی آواز شائقین کے دلوں میں بھی جگہ بنارہے ہیں ۔

یاد رہے کہ عبداللہ شفیق کی چند سال قبل ریکارڈ کی گئی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکی ہیں 


کوئی تبصرے نہیں