Page Nav

HIDE

تازہ ترین خبر:

latest

کسی کو چوتھی بار وزیر اعظم بنوایا جارہا ہے

  مسلم لیگ ضیاء کے سربراہ اعجازالحق نے کہا ہے کہ نظر آرہا ہے کہ کسی کو چوتھی بار وزیر اعظم بنانا ہے، پریس کانفرنس کرتے ہوئے اعجاز الحق کا کہ...

 


کسی کو چوتھی بار وزیر اعظم بنوایا جارہا ہے

مسلم لیگ ضیاء کے سربراہ اعجازالحق نے کہا ہے کہ نظر آرہا ہے کہ کسی کو چوتھی بار وزیر اعظم بنانا ہے، پریس کانفرنس کرتے ہوئے اعجاز الحق کا کہنا تھا کہ انتظامیہ کو فلاں پارٹی کو سپورٹ کرنے کے پیغامات دئیے جارہے ہیں،ایک سوال کے جواب میں اعجاز الحق کا کہنا تھا کہ اگر جمہوریت کو چلانا ہے تو آئین کے مطابق چلائیں ،  سب کو ایک ٹبیل پر بیٹھنا ہوگا وگرنہ 90 کی دہائی کی سیاست دوبارہ شروع ہوجائے گی، سربراہ مسلم لیگ ضیاء کا کہنا تھا کہ بدقسمتی کے ساتھ ملک میں حقیقی احتساب نہیں ہورہا ،اعجاز الحق کا کہنا تھا کہ 21 اکتوبر کہیں 12 اکتوبر نہ بن جائے،مارشل لاء کبھی مسائل کا حل نہیں ہوتا ، مارشل لاء کو کبھی سپورٹ نہیں کیا، ان کا کہنا تھا کہ نگران حکومتوں کو فری ہینڈ ملا ہوا ہے ، کھاو پیو موج اڈاو، الیکشن میں کسی بھی سیاسی جماعت پر پابندی نہیں لگنی چاہے، الیکشن عوامی امنگوں کے مطابق نہ ہوا تو ملک بہتری کی طرف نہیں جائےگا

کوئی تبصرے نہیں