پی ٹی آئی کارکن صنم جاوید کی مشکلات ختم نہ ہوئیں۔ رہائی کے بعد پولیس نے ایک بار پھر انھیں دوبارہ گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کچھ یوں ہیں کہ پ...
پی ٹی آئی کارکن صنم جاوید کی مشکلات ختم نہ ہوئیں۔ رہائی کے بعد پولیس نے ایک بار پھر انھیں دوبارہ گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کچھ یوں ہیں کہ پولیس صنم جاوید کو قیدی وین میں لے کر کوٹ لکھپت جیل لے گئیں ، انہیں کچھ دیر قبل رہا کیا گیا تھا۔ یاد رہئے کہ جمعہ کو انسداد دہشتگردی عدالت کی جانب سے ضمانتی مچلکے منظور کرنے کے بعد صنم جاوید کی روبکار جاری کر دی گئی تھی۔ صنم جاوید کی 9 مئی کے واقعات کے کیس میں ضمانت منظور ہوگئی تھی۔عدالت کی جانب سے ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے منظور کرنے کے بعد روبکار جاری کی گئی ہے۔قانونی وسیاسی حلقوں نے سابق وزیر اعلی پرویز الہی کی طرح صنم جاوید کی گرفتاری کو ملک میں آئین اور قانون سے مذاق قراردیتے ہوئے چیف جسٹس سے ایکشن لینےکا مطالبہ کیا ہے ،
کوئی تبصرے نہیں