Page Nav

HIDE

تازہ ترین خبر:

latest

جسٹس مظاہر نقوی کو نوٹس جاری

   سپریم جوڈیشل کونسل  کے اجلاس میں بڑی پیش رفت یوں سامنے آئی کہ  عدالت عظمی نے تین دو کی اکثریت سے سپریم کورٹ کے جج جسٹس مظاہر نقوی کو ناجا...

جسٹس مظاہر نقوی کو نوٹس جاری
   سپریم جوڈیشل کونسل  کے اجلاس میں بڑی پیش رفت یوں سامنے آئی کہ  عدالت عظمی نے تین دو کی اکثریت سے سپریم کورٹ کے جج جسٹس مظاہر نقوی کو ناجائز اثاثہ جات کیس میں شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے 10 نومبر تک جواب طلب کر لیا ہے۔دراصل یہ شوکاز نوٹس پاکستان بار کونس  صوبائی بار کونسلز اور وکیل میاں داؤد ایڈووکیٹ کی طرف سے سپریم جوڈیشل کونسل میں جمع کروائی گئی 10 شکایات کی روشنی میں جاری کیا گیا۔ یہ شکایات جسٹس مظاہر اکبر نقوی کے آمدن سے زائد اثاثے بنانے اور ذاتی مفاد کے لیے اپنے اختیارت استعمال کرنے کے الزامات کے بارے میں درج کروائی گی تھیں،  یاد رہے کہ چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں پانچ رکنی سپریم جوڈیشل کونسل نے جمعے کو اجلاس میں ان شکایات کا جائزہ لیا جس کی روشنی میں جسٹس مظاہر اکبر نقوی کو شو کاز نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

کوئی تبصرے نہیں