• • • • • اسرائیل میں درجنوں ریزرو فوجیوں نے میڈیا کے ذریعے وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کے بیٹے یائر نیتن یاہو کے بارے میں سوال ک...
•
•
•
•
•
اسرائیل میں درجنوں ریزرو فوجیوں نے میڈیا کے ذریعے وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کے بیٹے یائر نیتن یاہو کے بارے میں سوال کیا کہ وہ جنگ کے ان دنوں میں کہاں ہے؟۔ میڈیا کے مطابق حماس کے خلاف جنگ کے لیے فوج کی طرف سے بلائے گئے تین لاکھ سے زیادہ ریزرو فوجیوں میں تواتر کے ساتھ یہ سوال پوچھ رہے ہیں کہ آخر وزیراعظم نے اپنے بیٹے کو اس جنگ میں کیوں نہیں بلایا۔ریزرو فوجیوں کے بعقول ان کو توقع تھی کہ نیتن یاھو کے تینوں بیٹے اس جنگ میں پیش پیش ہوں گے مگر حقیقت اس کے برعکس ہے۔ کیونکہ نیتن یاھو کا ایک بیٹا یائر نیتن یاھو امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر میامی کے ریزورٹس میں دولت مند سیاح کی طرح پرتعیش زندگی گزار رہا ہے۔ حد تو یہ ہے کہ میڈیا میں یائر نیتن یاھو کی سیر تفریح اور اپنی گرل فرینڈ کے ساتھ رنگ رلیاں منانے کی تصاویر اور ویڈیوز سامنے آئی ہیں۔ریزرو فوجی یائر نیتن یاھو کے بارے میں حیران وپریشان ہیں کہ اس کی عمر 32 سال ہے مگر اس نے حالت جنگ میں "اپنا ملک چھوڑ دیا"۔ میڈیا کے مطابق وہ حالت جنگ میں سیر وتفریح میں مصروف ہیں۔ترکیہ میڈیا کی طرف سے شائع والی ایک متفقہ رپورٹ العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطالعے سے بھی گذری ہے مذید یہ کہ یائر نیتن یاھو کے سیر سپاٹوں کے بارے میں استنبول کے اخبار سپر ہیبر اور برطانوی اخبار ٹائمزنے بھی تفصیلات جاری کی ہیں
کوئی تبصرے نہیں