عدالتی حکم کی تعمیل کردی گی ،سابق وزیر اعظم کو جیل میں ورزش کے لیے سائیکل دے دی گی ، فاضل جج کے حکم پر اڈیالا جیل میں قید پاکستان تحریک ان...
عدالتی حکم کی تعمیل کردی گی ،سابق وزیر اعظم کو جیل میں ورزش کے لیے سائیکل دے دی گی ، فاضل جج کے حکم پر اڈیالا جیل میں قید پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو ورزش کیلئے خصوصی سائیکل مل گئی۔آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات نے کیس پر سماعت کی۔ دوران سماعت سابق وزیر اعظم کےوکیل نے چیئرمین پی ٹی آئی سے 3 بہنوں کی ملاقات کی درخواست دائر کی۔ جس پرجج نے چیئرمین پی ٹی آئی سے تینوں بہنوں کی ملاقات کی درخواست منظورکرلی اور عمران خان کی بہنوں کوکل جیل میں اپنے بھائی سے ملاقات کی اجازت دے دی۔ فاضل عدالت کے جج ابوالحسنات نے پوچھا کہ کیا عمران خان کو ورزش کیلئے سائیکل مہیا کردی گئی ہے، فاضل جج کا کہنا تھا کہ میں نے سپرنٹنڈنٹ جیل کو ہدایت کی کہ ابھی سائیکل لائیں۔ بعدازاں فاضل جج کو حکم کی تعمیل کے متعلق بتایا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو سائیکل مل گئی ہے،چلو جان چھوٹ گئی۔مقدمہ کی سماعت کے موقعہ پر پی ٹی آئی وکیل شیراز رانجھا نے کہا کہ سائیکل پرتحریری آرڈر دے دیں، سائیکل ابھی تک نہیں مہیا کی گئی، سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے کہا میڈیا ہٹے گا تو سائیکل دے دیں گے۔جج نے عدالتی عملے کوسائیکل سے متعلق تحریری فیصلہ مہیا کرنے کی ہدایت کردی۔
کوئی تبصرے نہیں