عالمی شہرت یافتہ ہالی وڈ اداکارہ اور انسانی حقوق کی سرگرم کارکن انجلینا جولی بھی اسرائیلی ظلم وستم کی مذمت کے لیے سامنے آگئیں،۔غیر ملکی خب...
عالمی شہرت یافتہ ہالی وڈ اداکارہ اور انسانی حقوق کی سرگرم کارکن انجلینا جولی بھی اسرائیلی ظلم وستم کی مذمت کے لیے سامنے آگئیں،۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یو این کی سابق رکن انجلینا جولی نے غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے۔ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل میں جو کچھ ہوا وہ غزہ کی شہری آبادی پر بمباری کا جواز ہرگز نہیں ہو سکتا، ان کے بعقول چند ٹرک غزہ کی امدادی ضروریات پوری نہیں کرسکتے۔ انجلینا جولی نے اسرائیل کی جانب سے غزہ میں ایندھن اور پانی کی فراہمی روکنے کو اجتماعی سزا قراردیا ، انسانی حقوق کی سرگرم کارکن کا کہنا تھا کہ غزہ کے لوگوں کے پاس جانے کے لیے نہ کوئی اور جگہ، نہ خوراک تک رسائی، نہ انخلا کا کوئی امکان اور نہ ہی سرحد پار کرکے پناہ لینے کا بنیادی انسانی حق موجود ہے۔یواین کی سابق سفیر نے مزید کہا کہ غزہ کی کل آبادی 20 لاکھ ہے جن میں آدھے بچے ہیں، سچ یہ ہے کہ یہ بچے کم وبیش دو دہائیوں سے محاصرے میں زندگی گزار رہے ہیں۔
کوئی تبصرے نہیں