Page Nav

HIDE

تازہ ترین خبر:

latest

افغان مہاجرین کا مسلہ اور مذاکرت

  جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ دراصل افغان مہاجرین دو طرفہ مسئلہ ہے،اس ضمن میں افغان حکومت سے مذاکرات کیے...

 



افغان مہاجرین کا مسلہ اور مذاکرت
جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ دراصل افغان مہاجرین دو طرفہ مسئلہ ہے،اس ضمن میں افغان حکومت سے مذاکرات کیے جائیں،  بہتر یہی ہے کہ افغان حکومت کو اعتماد میں لےکر ان کی واپسی کا طریقہ کار طے کیا جائے۔افغان مہاجرین کی واپسی کی ڈیڈلائن پر جے یو آئی سربراہ کا ایک بیان میں کہنا تھا کہ آج صورت حال یہ ہوچکی کہ  غیرقانونی کی آڑ میں قانونی طور پر رہنے والےافغانوں کو بھی بلیک میل کیا جارہاہے، جے یو آئی ف کے رہنما کا کہنا تھا کہ  مقامی انتظامیہ اور بااثر لوگ قانونی طور پر رہنے والے افغانوں کو بلیک میل کررہے ہیں، حد تو یہ ہے کہ  افغانوں کی جائیدادوں پر قبضہ کرنے کیلئے ظالمانہ رویہ اپنایا جارہا ہے۔  فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ سمجھ لینا چاہے  کہ اس طرح کے اقدامات سے پڑوسی ملک کے ساتھ تعلقات پر منفی اثرات مرتب ہوں گے، بہتر یہی ہے کہ  دو طرفہ مذاکرات سے مسئلے کو سنجیدگی سے حل کیا جائے

کوئی تبصرے نہیں