بھارت میں جاری ورلڈ کپ میں افغان کرکٹ ٹیم کی کامیابیوں کا سلسلہ جاری وساری ہے ، بھارت میں افغان ٹیم کو ملکی ٹیم کے بعد بظاہر سب سے زیاد...
بھارت میں جاری ورلڈ کپ میں افغان کرکٹ ٹیم کی کامیابیوں کا سلسلہ جاری وساری ہے ، بھارت میں افغان ٹیم کو ملکی ٹیم کے بعد بظاہر سب سے زیادہ حمایت حاصل ہے۔ مثلا ہوا کچھ یوں کہ افغان ٹیم نے پہلے دفاعی چیمپیئن انگلینڈ کو شکست دے کر ایک بڑا اپ سیٹ کیا اور پھر اس نے پاکستان کو شکست دے کر عملا نئی تاریخ رقم کرڈالی ، ماہرین کے مطابق اب جب افغان ٹیم نے سری لنکا کی ٹیم کو باآسانی سات وکٹوں سے شکست دی تو مبصرین کو کہنا پڑا کہ کہ افغان ٹیم کی جیت کو اب ’اپ سیٹ‘ نہیں کہا جاسکتا بلکہ یہ ایک مستقل قوت کے طور پر کرکٹ کے افق پر ابھری ہے۔ اس پس منظر میں سوال یہ ہے کہ آخر بھارتی کرکٹ شائقین اپنے ملک کی ٹیم کے بعد اگر کسی ٹیم کی حمایت کر رہے ہیں تو وہ آخر افغانستان ہی کیوں ہے ہے۔ معاملہ اب کچھ یوں ہوچکا کہ عرفان پٹھان اور ہربھجن سنگھ جیسے معروف کھلاڑی اور کمنٹیٹر بھی افغان ٹیم کی جیت کی خوشی میں رقص کر رہے ہیں۔ دوسری جانب سوشل میڈیا پر افغانستان کے باشندے اور افغان ٹیم کے اراکین انڈینز کی حمایت کی تعریف اور ان کا شکریہ ادا کر رہے ہیں
کوئی تبصرے نہیں