Page Nav

HIDE

تازہ ترین خبر:

latest

فیض آباد رھرنے کے زمہ داروں کا تعین

 وفاقی حکومت نے ایک بڑی اور اہم پیش رفت یوں کی کہ  فیض آباد دھرنے کے ذمہ داران کے تعین کیلئے فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی بنا دی ، مذکورہ کمیٹی طے شدہ...

فیض آباد رھرنے کے زمہ داروں کا تعین
 وفاقی حکومت نے ایک بڑی اور اہم پیش رفت یوں کی کہ  فیض آباد دھرنے کے ذمہ داران کے تعین کیلئے فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی بنا دی ، مذکورہ کمیٹی طے شدہ ٹی اوآرز کے تحت انکوائری کرے گی۔ بتایا گیا ہے کہ  فیض آباد دھرنا کیس میں اٹارنی جنرل نے عملدرآمد رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرا دی ، جس میں کہا ہے کہ وفاقی حکومت نےفیض آباددھرنےکےذمہ داران کےتعین کیلئےفیکٹ فائنڈنگ کمیٹی بنا دی ہے۔رپورٹ  کے مطابق  کہ قائم فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی میں ایڈیشنل سیکریٹری داخلہ، دفاع ، ڈائریکٹر آئی ایس آئی شامل ہیں ، یاد رہے کہ   6فروری 2019کےفیصلےپر عملدرآمد کیلئےکمیٹی تشکیل دی گئی ہے، فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی طےشدہ ٹی اوآر ز کے تحت انکوائری کرےگی۔واضح  رہے گذشتہ روز پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی اور الیکشن کمیشن نے فیض آباد دھرنا عملدرآمد کیس میں جواب سپریم کورٹ میں جمع کروایا ہے۔

کوئی تبصرے نہیں