Page Nav

HIDE

تازہ ترین خبر:

latest

مسلمان اینکرز معطل کردئیے گے

  اسرائیل اور حماس  کے درمیان جاری جنگ میڈیا کی صف بندی پر بھی اثر انداز ہورہی ہے ، تازہ پیش رفت یہ ہوئی کہ  امریکی نشریاتی ادارے نے 3 مسلما...

 


مسلمان اینکرز معطل کردئیے گے
اسرائیل اور حماس  کے درمیان جاری جنگ میڈیا کی صف بندی پر بھی اثر انداز ہورہی ہے ، تازہ پیش رفت یہ ہوئی کہ  امریکی نشریاتی ادارے نے 3 مسلمان اینکرز کو معطل کر دیا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی نشریاتی ادارے ایم ایس این بی سی نے اسرائیل اور فلسطین کی جنگ کے دوران مسلمان اینکرز مہدی حسن، ایمن محی الدین اور علی ویلشی کو اسکرین سے ہٹا دیا ہے، بتایا گیا ہے کہ  دراصل ان مسلمان  اینکرز کے شوز کو معطل کرنے کا فیصلہ حماس کے اسرائیل پر حملے کے نتیجے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پس منظر میں کیا گیا ہے۔ادھر  اسرائیلی حکام نے الجزیرہ ٹی وی کو اسرائیل میں بند کرنے پر غور شروع کردیا۔اسرائیلی وزیر مواصلات نے کھلے عام  الزام لگایا کہ الجزیرہ ٹی وی دراصل  حماس کی مدد کر رہا ہے، اسرائیل کے خلاف رائے عامہ بھڑکا رہا ہے، مذید یہ کہ الجزیرہ  غیر محفوظ علاقوں میں اسرائیلی فوجیوں کی فلم بندی کر رہا ہے۔ دوسری جانب صحافیوں کے تحفظ کی عالمی تنظیم کمیٹی ٹو پروٹیکٹ جرنلسٹ نے اسرائیل فلسطین جنگ میں کم از کم 12 صحافیوں کے مارے جانے کی تصدیق کردی
۔

۔


کوئی تبصرے نہیں