Page Nav

HIDE

تازہ ترین خبر:

latest

پاکستان کی جانب سے بھرپور مذمت

  پاکستان نے اسرائیل کی جانب سے غزہ میں فلسطینی شہری آبادی پر ’غیر متناسب اور اندھادھند بمباری‘ کی پرزور الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے فوری ...

 



پاکستان کی جانب سے  بھرپور مذمت

پاکستان نے اسرائیل کی جانب سے غزہ میں فلسطینی شہری آبادی پر ’غیر متناسب اور اندھادھند بمباری‘ کی پرزور الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے فوری طور پر روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق  کہ اسرائیل  کی جانب سے  بجلی، ایندھن اور پانی کی سپلائی منقطع کرنے کا فیصلہ غیر منصفانہ ہے جسے فوری طور پر  واپس لیا جانا چاہیے ۔ پاکستان کا کہنا کہ کون نہیں جانتا ہے کہ اس اقدام سے اس سے لاکھوں نہتے فلسطنیوں کی زندگیوں پر شدید منفی اثر پڑے گا۔

ترجمان دفترخارجہ زہرا بلوچ کا کہنا تھا کہ جارحیت اور تشدد کا موجودہ دور ایک افسوسناک یاد دہانی ہے،انھوں نے کہا ہے کہ سچ یہ ہے کہ  7 دہائیوں سے اسرائیل کا  زائد غیر قانونی غیر ملکی قبضے، جارحیت اور بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی  ہے، ان کا کہنا تھا کہ وقت آگیا ہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادیں پر عمل کیا جائے ،جو دراصل فلسطینی عوام کے حق خودارادیت کے ناقابل تنسیخ حق کو  کو  تسلیم کرتی ہیں                                                                             پاکستان نے اقوام متحدہ پر بھی  زور دیا کہ وہ  تیزی کے ساتھ غزہ میں بگڑتی ہوئی انسانی صورتحال کو کم کرنے کے لیے جنگ بندی میں سہولت کاری کے لیے بھرپور  فعال کردار ادا کرے



کوئی تبصرے نہیں