سندھ میں محکمہ تعلیم کی بدترین کارکردگی تسلسل کے ساتھ جاری وساری ہے، رواں سال سرکاری اسکولوں سے 25 ہزار سے زائد اساتذہ کا غیر حاضر ہونے کا ...
سندھ میں محکمہ تعلیم کی بدترین کارکردگی تسلسل کے ساتھ جاری وساری ہے، رواں سال سرکاری اسکولوں سے 25 ہزار سے زائد اساتذہ کا غیر حاضر ہونے کا انکشاف سامنے آیا ہے ، نگراں وزیر تعلیم رعنا حسین نے کہا ہے کہ ان اساتذہ کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔تفصیلات کے مطابق ڈی جی مانیٹرنگ کے مطابق سرکاری اسکولوں سے غیرحاضر اساتذہ کی رپورٹ تیار کرلی گی ہے جس کے مطابق رواں سال 25 ہزار 395 اساتذہ سرکاری اسکولوں سے غیر حاضر رہے ، رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 4 ہزار 679 اساتذہ ایسے ہیں جو گھر بیٹھیں تسلسل کے ساتھ تنخواہیں وصول کر رہے تھے ، مذید یہ کہ 8 ہزار 409 اساتذہ مستقل غیر حاضر رہے جبکہ 6 ہزار 33 اساتذہ ہفتہ میں دو چھٹیاں کیں۔ مذکورہ رپورٹ کے مطابق 6 ہزار 274 اساتذہ ایسے رہے جنہوں نے ہر ہفتہ میں ایک چھٹی کی، محکمہ تعلیم کے ڈی جی مانیٹرنگ نے اساتذہ کی رپورٹ تیار کر کے وزیر تعلیم کو ارسال کر دی ہے۔ ادھر نگراں وزیر تعلیم رعنا حسین کا کہنا ہے کہ مذکورہ اساتذہ کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی،گھوسٹ اور مستقل غیر حاضر رہنے والے اساتذہ کے خلاف سخت اقدامات اٹھائیں گے، رعنا حسین کےمطابق جو اساتذہ ہر ماہ اور ہفتہ میں چھٹی کرنے کے عادی ہیں انہیں وارننگ دی جائے گی۔
کوئی تبصرے نہیں