Page Nav

HIDE

تازہ ترین خبر:

latest

افغانستان پر 10 فیصد پروسینگ فیس عائد کرنا تشویشناک قرار

  پاکستان نے افغان ٹرانزٹ ٹریڈ معاہدے کے تحت درآمدی اشیاء پر 10 فیصد پروسینگ فیس عائد کردی ہے ،جس کی ادائیگی پیشگی کرنا ہوگی ،اس پر تاجر برد...

 



افغانستان پر 10 فیصد پروسینگ فیس عائد کرنا تشویشناک قرار
پاکستان نے افغان ٹرانزٹ ٹریڈ معاہدے کے تحت درآمدی اشیاء پر 10 فیصد پروسینگ فیس عائد کردی ہے ،جس کی ادائیگی پیشگی کرنا ہوگی ،اس پر تاجر برداری کا کہنا ہے کہ حکومت پاکستان کے اس اقدام سے دونوں ملکوں میں کشیدگی بڑھے جس سے تجارت کو بھی نقصان ہوگا، یہ بھی کہا جارہا ہے کہ اگر پاکستان نے یہ فیس ختم نہ کی تو افغان حکومت چین یا بھارت سے ایران کے راستے اشیاء برآمد کرلیں  گے جو پاکستان کے لیے نقصان دہ ہوسکتا ہے،  بتایا گیا ہے مذکورہ اقدام کے نتیجے میں پاکستان کے لیے انتہائی نفع بخش افغان مارکیٹ میں اس کا حصہ بھی کم ہوسکتا ہے ، غیر ملکی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق پاکستان سستی انرجی پیدا کرنے کےلیے انتہائی کم قیمت پر افغانستان سے کوئلہ منگوا رہا ہے ،تاجر برداری کے بعقول اد اگر افغانستان میں تعمیر نو کا عمل شروع ہوتا ہے تو پاکستان کے کاروباری طبقہ کو اس کا بہت فائدہ ہوگا،  سرحد چمبر آف کامرس کے سابق صدر کے مطابق  اس وقت پاکستان اور افغانستان کے درمیان دو طرفہ تجارت کا حجم 1400 ملین ڈالر ہے اگردونوں ملکوں کے تعلقات بہتر ہوجائیں تو یہ حجم 4 سے 5 ہزار ڈالر تک بھی پہنچ سکتا ہے ، وسطی اشیائی ریاستوں کو پاکستان سے تین سے چھ ملین ڈالر کی اشیاء بھیجی جارہی ہیں اس کا حجم بھی بڑھایا جاسکتا ہے 

کوئی تبصرے نہیں