Page Nav

HIDE

تازہ ترین خبر:

latest

پیڑولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ، اشرافیہ کی عیاشی ،عوام خوار

  اسلام آباد (دوراہا نیوز) حکومت کی جانب سے پیڑولیم مصنوعات کے بعد مہنگائی کا طوفان آنےکے خدشات سچ ثابت ہورہے ہیں، مثلا ٹرانسپورٹر حضرات نے ...

 







پیڑولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ، اشرافیہ کی عیاشی ،عوام خوار

اسلام آباد (دوراہا نیوز)

حکومت کی جانب سے پیڑولیم مصنوعات کے بعد مہنگائی کا طوفان آنےکے خدشات سچ ثابت ہورہے ہیں، مثلا ٹرانسپورٹر حضرات نے فورا ہی 15 سے 20 فیصد تک کرایوں میں اضافہ کردیا ہے، دوراہا نیوز کے ایک سروے میں مسافروں کا کہنا ہے کہ کوئی سرکاری محکمہ  ان کی داد رسی کرنے کو تیار نہیں، انھوں نے یہ شکوہ بھی کیا ہے کہ حکومتی محکموں میں براجمان افسران مفت پیڑول ، رہائش ، علاج معالجے ،سفر سہولت حتی کہ فری اشیاء خردونوش کے مزے لے رہے ہیں مگر غریب کے آنسو پوچھنے والا کوئی نہیں، ایک شہری نے شکوہ کیا کہ ملک میں کئی دہائیوں  سے جمہوریت نہیں آئی بس ایک بااثر ٹولہ ہے جو سارے نظام کو ہانک رہا ہے ، دوسری جانب ٹرانسپورٹرز حضرات کا موقف ہے کہ پیڑولیم مصنوعات کی قمیتوں میں اضافہ کے بعد کرایے بڑھانا مجبوری ہےوگرنہ انھیں گاڈیاں کھڑی کرنا پڑسکتی ہیں،  



  


کوئی تبصرے نہیں