Page Nav

HIDE

تازہ ترین خبر:

latest

سنئیر صحافی خالد جمیل کا جسمانی ریمانڈ منظور، صحافتی تنظمیوں کی شدید مذمت

  اسلام آباد (دوراہا نیوز) ایف آئی اے کی جانب سے سائبر ایکٹ   کے تحت گرفتار سنئیر صحافی  خالد جمیل کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا گیا ...

 


سنئیر صحافی خالد جمیل کا  جسمانی ریمانڈ منظور، صحافتی تنظمیوں کی شدید مذمت


اسلام آباد (دوراہا نیوز)

ایف آئی اے کی جانب سے سائبر ایکٹ   کے تحت گرفتار سنئیر صحافی  خالد جمیل کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا گیا ،   صحافی تنظمیوں کا شدید ردعمل گرفتاری انتقامی کاروائی قرار دے ڈالی ،  جمعہ کو عدالت میں دلائل دیتے ہوئے سنئیر صحافی خالد جمیل کے وکلاء کا کہنا تھا کہ آئین کی روشی میں پاکستان میں ہر شخص کو اظہار خیال کی آزادی کا حق حاصل ہے ،  اس قانون کی کوئی حثیثت نہیں جو آئین پاکستان سے ٹکرائے ، ادھر صحافی تنظیموں نے خالد جمیل کی گرفتاری کے خلاف احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے ،یاد رہے کہ پاکستان کا شمار دنیا کے ان چند ممالک میں کیا جاتا ہے جہاں صحافیوں کو  فرائض کی ادائیگی میں شدید مشکلات درپیش رہتی ہیں، صورت حال کی سنگینی کا اندازہ یوں  بھی لگایا جاسکتا ہےکہ اب تک کئی صحافی قتل ہوچکے مگر ان کے قاتل تاحال گرفتار نہیں ہوئے،  



کوئی تبصرے نہیں