Page Nav

HIDE

تازہ ترین خبر:

latest

جیل میں بند پی ٹی آئی خواتین کی ضمانت نہیں ہونے دی جارہی

  لاہور (دوراہا نیوز) کو ٹ لکھپت جیل لاہورمیں پاکستان تحریک انصاف کی ڈیڑھ درجن کے قریب خواتین رہنما بند ہیں مگر ان کی ضمانت نہیں ہونے دی جار...

 

جیل میں بند پی ٹی آئی خواتین کی ضمانت نہیں ہونے دی جارہی


لاہور (دوراہا نیوز)

کو ٹ لکھپت جیل لاہورمیں پاکستان تحریک انصاف کی ڈیڑھ درجن کے قریب خواتین رہنما بند ہیں مگر ان کی ضمانت نہیں ہونے دی جارہی ، ان میں بعض خواتین  بیمار  بھی ہوچکی ہیں، پی ٹی آئی کی قیدی خواتین کی وکیل بیرسٹر خدیجہ صدیقی کا کہنا ہے کہ ان کے گھر والے شدید اضطراب کا شکار ہیں مگر پی ٹی آئی کی خواتین قیدی بدستور احجتاج کو اپنا جمہوری اور آئینی حق سمجھتی ہیں، غیر ملکی میڈیا سے بات چیت بیرسٹر خدیجہ صدیقی کا کہنا تھا کہ پنجاب کی عدالتوں کو بھی دلیری کے ساتھ مقدمات کا فیصلہ کرنے کی ضرورت ہے ،  ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی خواتین کے ساتھ جیل میں ناروا سلوک کیا جاتا ہے یوں بھی ہوا کہ ان کو جرائم پیشہ خواتین کی بیرک میں بند کردیا گیا ،  بیرسٹر خدیجہ صدیقی کا کہنا تھا کہ خواتین قیدیوں کے گھروالوں کو ان سے ملاقات کے موقعہ پر نہ صرف مسائل پیدا کیے جاتے ہیں بلکہ جیل حکام ان سے رشوت بھی لیتے ہیں،



کوئی تبصرے نہیں