Page Nav

HIDE

تازہ ترین خبر:

latest

نوازشریف اقتدار کا کھیل مرضی سے کیوں کھیلنا چاہتے ہیں

  نوازشریف نے پارٹی کے اندر اور باہر دونوں کو جگہ واضح پیغام دے دیا ہے کہ وہ کسی طور پر اپنے  سیاسی بیانیہ پر سمجھوتہ نہیں کریں گے،لندن میں ...

 


نوازشریف اقتدار کا کھیل  مرضی سے کیوں کھیلنا چاہتے ہیں



نوازشریف نے پارٹی کے اندر اور باہر دونوں کو جگہ واضح پیغام دے دیا ہے کہ وہ کسی طور پر اپنے  سیاسی بیانیہ پر سمجھوتہ نہیں کریں گے،لندن میں مسلم لیگ ن کے اعلی سطحی اجلاس سے آنے والی خبرکے مطابق سابق وزیر اعظم نے دوٹوک انداز میں کہا ہے کہ پی ایم ایل این جارحانہ بیانیہ لے کر انتخابی میدان میں اترے گی ، سابق وزیر اعظم نے پارٹی کے سنئیر رہنماوں کو بھی واضح پیغام دیا  کہ ملک کے ساتھ کھلواڈ کرنے والوں کے احتساب کے بغیر پاکستان ترقی نہیں کرسکتا، ادھر سابق وزیر اعظم شبہازشریف اپنے بھائی کو سیاسی طور پر نرم موقف اختیار کرنے پر قائل نہ کرسکے، کہا جارہا ہے مریم نواز نے بھی اپنے والد کے بیانیہ کی توثیق کی ہے ، واضح رہے کہ نوازشریف سابق آرمی چیف،سابق ڈی جی آئی ایس آئی اور سپریم کورٹ کے دو سابق سربراہان کے احتساب کا مطالبہ کررہے ہیں، 

کوئی تبصرے نہیں