اسلام آباد ( دوراہا نیوز) پی ٹی آئی کے وائس چیرمین اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بڑا اعلان کردیا ، اسلام آباد کی خصوصی عدالت میں س...
پی ٹی آئی کے وائس چیرمین اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بڑا اعلان کردیا ، اسلام آباد کی خصوصی عدالت میں سائفر کیس کی سماعت کے موقعہ پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اگر میں نے ملک سے غداری کی ہے تو مجھے پھانسی پر لٹکا دیا جائے،سابق وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ میرا ایمان ہے کہ موت برحق ہے جہاں میں قید ہوں اس سے کچھ ہی دور پھانسی گھاٹ ہے ، مجھے یہ کہنے میں کوئی عار نہیں کہ میں پاکستان سے وفادار ہوں اور رہوں گا، ایک سوال کے جواب میں سابق وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین ایک ہی تھے اور ایک ہی ہیں اس میں کوئی ابہام نہیں، شاہ محمود قریشی نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان مشکل میں ہے ، اپنے رویوں پر نظر ثانی کرنا ہوگی ، وقت آگیا ہے کہ ذاتی انا سے بالاتر ہوکر سوچا جائے۔
کوئی تبصرے نہیں