اسلام آباد (دوراہا نیوز) عدالت عظمی نے تاریخی فیصلے میں چیرمین پی ٹی آئی کی درخواست قابل سماعت قرار دیتے ہوئے نیب کی 10 ترامیم میں سے 9 ...
اسلام آباد (دوراہا نیوز)
عدالت عظمی نے تاریخی فیصلے میں چیرمین پی ٹی آئی کی درخواست قابل سماعت قرار دیتے ہوئے نیب کی 10 ترامیم میں سے 9 کالعدم قرار دے دیں ، اہم یہ ہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان عمر عطا بندیال نے اپنی مدت ملازمت کے آخری دن اس اہم کیس کا فیصلہ سنایا جو رواں ماہ کی چھ تاریخ کو محفوظ کیا گیا ، سپریم کورٹ نےیہ حکم بھی دیا ہے کہ نیب سمیت تمام عدالتیں اگلے سات روز میں مقدمات کو متعلقہ عدالتوں میں بھیجنے کا فیصلہ کریں ، سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے مذکورہ فیصلہ دو ایک کی اکثریت سے سنایا ،
کوئی تبصرے نہیں