اسلام آباد (دوراہا نیوز) پاکستان تحریک انصاف نے آئین کی روشنی میں 90 دن میں انتخابات کے انعقاد کی درخواست پر سپریم کورٹ رجسڑارآفس کےاعتر...
اسلام آباد (دوراہا نیوز)
پاکستان تحریک انصاف نے آئین کی روشنی میں 90 دن میں انتخابات کے انعقاد کی درخواست پر سپریم کورٹ رجسڑارآفس کےاعتراضات چیلنج کردئیے ہیں، تحریک انصاف کی اپیل میں استدعا کی گی ہے کہ رجسڑار آفس جوڈشیل نوعیت کے اعتراضات عائد نہیں کرسکتا، پی ٹی آئی نے موقف اختیار کیا کہ رجسڑار آفس مذکورہ اعتراضات کو ختم کرکے درخواست سماعت کے لیے مقرر کرے ، واضح رہے کہ پی ٹی آئی نے 90 دن کے اندر اندر عام انتخابات کے انعقاد کے لیے عدالت عظمی میں آئین کے آرٹیکل 184(3) کے تحت درخواست دائر کی ہے ،
کوئی تبصرے نہیں