مستونگ میں ایک ہی ماہ میں دوسرا خودکش حملہ کیا گیا ،تازہ حملہ عیدمیلاد النبی کے جلوس پر کیا گیا جس میں ڈی ایس پی سمیت 50 سے زائد افراد جا...
مستونگ میں ایک ہی ماہ میں دوسرا خودکش حملہ کیا گیا ،تازہ حملہ عیدمیلاد النبی کے جلوس پر کیا گیا جس میں ڈی ایس پی سمیت 50 سے زائد افراد جان بحق جبکہ 60 زخمی ہوگے ، 14 ستمبر کو مستونگ کے علاقے کھڈا کوچہ کے قریب پی ڈی ایم کے ترجمان حافظ حمد اللہ پر خودکش حملہ ہوا تھا جس میں وہ بال بال بچے ، مذکورہ حملہ میں جے یو آئی ف کے رہنما حافظ حمد اللہ سمیت 11 افراد زخمی ہوئے تھے، قبل ازیں 13 مئ 2017 کو سینٹ کے سابق ڈپٹی چیرمین مولانا عبدالغفور حیدری کے قافلے پر بھی خودکش حملہ ہوچکا ہے جس میں 25 افراد جان بحق جبکہ 40 سے زائد زخمی ہوئے تھے ،اس شورش زدہ علاقے میں زیادہ تر حملوں کی زمہ داری داعش قبول کرتی چلی آرہی ہے ،ادھر جانب ہنگو کی مسجد میں نماز جمعہ کی ادائیگی کے دوران دھماکہ ہوا جس میں کم از کم 4 افراد جان بحق اور 12 زخمی ہوگے، حکام کے مطابق 30 سے 40 افراد ملبے میں دب گے ،
کوئی تبصرے نہیں